مغل شاہراہ پر بھاری برفباری کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بند

برفباری کے دوران سفر پھنسے 19مسافروںکوبچالیا گیا

سرینگر/20نومبر: مغل روڑ پر پھنسے 19افراد کو حفاظت کے ساتھ باہر محفوظ جگہ پہنچایا گیا ہے جبکہ شاہراہ کو موسم کی ابتر صورتحال کے پیش نظر دونوں اطراف کے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق تواریخی مغل روڑ کو دونوں طرف ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے کیوں کہ شاہراہ پر گزشتہ شام سے ہی درمیانہ درجے کی برفباری شروع ہوئی تھی ۔ شاہراہ پر گزشتہ روزٹریفک بحال ہونے کے نتیجے میں وہاں پر گزشتہ شب 19افرادپھنس گئے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر کئی جگہوں پر بھاری برفانی تودے گرآئے جس کی وجہ سے شاہراہ پر قریب 19افراد پھنس گئے ۔ پولیس کو جونہی اس کی اطلاع ملی تو فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بچائو کارروائیاں شروع کردی اور درماندہ مسافروں کو وہاں سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا گیا جہاں ان کو ادویات، کمبل اور گرمی کا بندوبست کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے کہا کہ تمام افراد کو حفاظت کے ساتھ وہاں سے نکالا گیا اور ان کو کھانا پینا دوائی اور کمبل وغیر ہ فراہم کئے گئے ۔

Comments are closed.