وادی کے آستان نقب زنوں کے نشانے پر؛ بارہمولہ میںایک شب دو زیارتگاہوں کولوٹ لیا

سرینگر/20نومبر: نقب زنوں نے بارہمولہ میں دوران شب دوآستانوں میں نقب لگاکر آستانوں کی سیف کو توڑ کر نقدی رقم اُڑالی ہے ۔ پویس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں آستانوں ، زیارتگاہوں اور مساجد میں نقب زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ تازہ واقعے میں نقب زنوںنے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک ہی شب دو جگہوں پر نقب لگاکر دو آستانوں کی سیف توڑ ڈالی ۔ جمعرا ت اور جمعہ کی درمیاتی شب کو چوروں نے دلنہ بارہمولہ میں آستان عالیہ کی تجوری توڑ کر وہاں سے ہزاروں روپے نقدی رقم پر ہاتھ صاف کیا ہے ۔ جبکہ بارہمولہ کے ہی رفیع آباد یاربگ نامی گائوں میں ایک اور آستان کی تجوری لوٹ لی ۔ ان دونوں واقعات کے سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ادھر مقامی لوگوںنے ان چوری کی وارداتوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ آستانوں میں نقب لگانے ولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس گروہ کو بے نقاب کیا جائے جو عبادتگاہوں کو لوٹنے میں ملوث ہوں۔

Comments are closed.