شورٹھ کولگام میں نصب شدہ آئی ای ڈی ؛ فوج و فورسز نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کی مدد سے ناکارہ بنایا

سرینگر/20نومبر: جنوبی ضلع کولگام میں فوج و فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے شورٹھ علاقے میں مسجد کے نزدیک بچھائے گئے آئی ای ڈی کا پتہ لگاکر اس کو ناکارہ بنایا اور ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فوج کے 9آر آر اور جموں کشمیر پولیس کو ایک اطلاع ملی تھی کہ کولگام کے شورٹھ علاقے میں احمدیہ مسجد کے نزدیک آئی ای ڈی نصب کیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے جائے موقعہ پر پہنچ کر اس کا پتہ لگایا جو ایک پایپ میں نصب کیا گیا تھا ۔ آئی ای ٹی کا پتہ لگانے کے بعد فوج و فورسز نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا جنہوں نے جائے واردات پر پہنچ کر آئی ای ڈی کو اٹھایا اور بعد میں اس کو ناکارہ بنایا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ای ڈی کا پتہ لگانے کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے اسکو ناکارہ بنایا اور ایک بڑے حادثے کو رونما ہونے سے ٹال دیا گیا۔

Comments are closed.