سرینگر/19نومبر: سرحدی حفاظتی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کو پُرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کےلئے تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور عسکریت پسندوں کی جانب سے انتخابات میں کسی طرح کا رخنہ ڈالنے کی تمام کوششوںکو ناکام بنایا جائے گا۔اس دوران آئی جی کشمیر پولیس نے بتایا کہ آنے والے انتخابات کےلئے حفاظت کے تمام بندوبست کئے گئے ہیں اور امن و قانون کی صورتحال کو برقرارکھنے کےلئے پولیس اور دیگر ایجنسیاں متحرک ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل نے جمعرات کو کہا ہے کہ موجودہ موسم لائن آف کنٹرول پر دراندازی کےلئے موزون ہے تاہم بی ایس ایف اور دیگر حفاظتی ایجنسیاں کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کےلئے تیار ہے اور کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے اہل ہیں ۔ سرینگر میں کھیل سے متعلق منعقدہ ایک تقریب کے موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف راکیش استھانا نے کہا ہے کہ حدمتارکہ اور بین الاقوامی سرحد پر قابو میں اور بہتر ہے تاہم خفیہ اطلاعات ہے کہ سرحدوں پر دراندازی کی کوششیں بڑھ جائیں گی کیوںکہ پہاڑی علاقوں میں اس وقت جو موسمی صورتحال ہے وہ دراندازی کےلئے موزون ہے تاہم بی ایس ایف اوردیگر سیکورٹی ایجنسیاں دراندازی کی کسی بھی حرکت کوناکام بنانے کے اہل ہیں اور اس طرح کی کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم اس بات کے وعدہ بند ہے کہ سرحدوں پر کسی طرح کی دراندازی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ بی ایس ایف کے ڈی جی نے کہا کہ اس وقت اگرچہ سرحدوں پر کشیدگی بنی ہوئی ہے تاہم ہمارے جوان اس کا بہاردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں ۔ تقریب پر موجود آئی جی کشمیر پولیس وجے کمار نے کہا ہے کہ کوئی بھی وی آئی پی ، تقریب ہو، 15اگست یا26جنوری کا موقع ہے یا پھر کسی قسم کے انتخابات ہوں جموں کشمیر میں جنگجوؤں کی جانب سے ان میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کا خطرہ رہتا ہے تاہم ہم کسی بھی طرح کے خطرے سے نمٹنے کےلئے تیار رہتے ہیں ۔ آنے والے پنچائتی، اور بلدیاتی انتخابات کے انتخابات کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی پول کو خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کےلئے حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ انتخابات کے دوران امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے تمام طرح کے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور پولیس و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین اس سلسلے میں بہتر تال میل ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.