پاریگام پلوامہ میں جنگجوؤں اور فورسز کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ
علاقے میںپُر تشدد جھڑپوں کے بیچ جیش کمانڈر لمبوبھائی فورسز کر چکمہ دیکر فرار
سرینگر/19نومبر: جنوبی ضلع پلوامہ کے پاریگام علاقے میں مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد اعلیٰ جیش کماندر سمیت دیگر جنگجو فورسز کوچکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ادھر علاقے میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں بھی ہوئی جس دوران فورسز نتے مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا ۔ سی این آئی کے مطابق پلوامہ کے پاریگام علاقے میں اعلیٰ جیش کمانڈر اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعرات کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق جونہی فوج و فورسز نے علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا تو وہاں موجود جنگجوؤں نے فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فورسز نے جوابی کارورائی شروع کی اور طرفین کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ ذرائع کے مطابق مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد فوج و فورسز نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور فورسز کی اضافی کمک طلب کر لی گئی اور علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں گولیوں کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی علاقے اور اس کے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بھاری جمعیت نے جھڑپ کے مقام کی طرف پیش قدمی کی اور شدید احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مظاہرین کا تعاقب کیا تاہم وہ مزید مشتعل ہوئے اور انہوں نے شدید نعرہ بازی کے ساتھ ساتھ زور دار پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کا استعمامل کیا ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ شدید زاحتجاجی مظاہروں کے دوران ہی محاصرے میں پھنسے جنگجوؤں نے فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں اعلیٰ جیش کمانڈر لمبو بھائی اور اس کے ساتھی کی موجودگی کی اطلاع تھی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے مختصر جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جیش کمانڈر لمبو بھائی اور اس کے ساتھی کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن عمل میںلایا گیا تھا جس کے بعد گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا اور بعد میں علاقے میں خاموشی چھا گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر جنگجو فرار ہوگئے ہیں تاہم علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ ادھر علاقے میں گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ میںانٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جس کے نتیجے میں صارفین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
Comments are closed.