بجلی فیس میں اضافہ کے خلاف ترال میں لوگوں کا احتجاج

بجلی کی سپلائی میں میں بار بار کٹوتی اور بجلی فیس میں اضافہ سراسر ناانصافی قرار

سرینگر/19نومبر: ترال میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے جمعرات کو سڑک پر نکل کر محکمہ بجلی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بجلی کی کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا ہے تو دوسری طرف بجلی فیس بڑھایا گیا ہے جو صارفین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں آ ج ٹریڈرس فیڈریشن کی کال پر لوگوں کی بڑی تعدادنے سڑک پر نکل کر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاجی دھرنے میں مقامی لوگوں کے علاوہ تاجروں اور دکانداروںکی بڑی تعداد موجود تھی ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ محکمہ نے بجلی کی بلوںمیں 200سے 250روپے تک اضافہ کردیا ہے جبکہ بجلی کی کٹوتی میں بھی بڑھوتری ہوئی ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ ایک طرف محکمہ بجلی برائے نام فراہم کرتا ہے دوسری طرف بجلی بلوں میں اضافہ کردیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے اور ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ۔ لوگوںنے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام اور یوٹی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پہلے سے پریشان صارفین کی پریشانیوں میں اور زیادہ اضافہ نہ کیا جائے ۔

Comments are closed.