اکھنور راجوری میں ڈرائیوروں کا چوکی افسر پر الزا م؛ ڈرائیوروں کو بلا وجہ بناتا ہے زیادتی کانشانہ ،رشوت میں بھی اول

سرینگر/19نومبر: جوڑیاں اکھنور راجوری کے ڈرائیوروںنے چوکی افسر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوکی افسر وہاں سے آنے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروںکو بلا وجہ تنگ و طلب اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ان سے رقومات بھی بٹورلیتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری سے اکھنور چھم ، راجوری سے چھم آنے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو دن بھر کمالیتے ہیں وہی شام کو کھاتے ہیں تاہم ان کی کمائی پر چوکی افسر جوڑیاں آستین کا سانپ بن کر بیٹھا ہے کیوں کہ وہ ڈرائیوروں سے رقومات اینٹھ لیتا ہے ۔ ڈرائیوروں کے مطابق ٹپر ڈرائیوروں سے ماہانہ دس ہزارروپے جبکہ دیگر چھوٹی گاڑیوں سے بھی سینکڑوں روپے بٹورلیتا ہے اور اگر کوئی دینے سے انکار کرے تو اس کی بلا وجہ پٹائی کرتا ہے ۔ ڈرائیوروں نے اس سلسلے میںمتعلقہ ایس پی اور ایس ایس پی راجوری سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ چوکی افسر کی نکیل کس لی جائے جو غریبوں سے ان کی خون پسینے کی کمائی چھین لیتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر مذکورہ پولیس افسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی تو وہ یہ معاملہ عدالت میں لی جانے کےلئے مجبور ہوجائیں گے ۔

Comments are closed.