کوکرناگ میں جنگلی جانوروں نے لوگوں کو پریشان کردیا ؛ محکمہ وائلڈ لائف نے 2دنوں میں 2ریچھوں کو زندہ پکڑلیا

سرینگر/19نومبر: کوکرناگ میں بستیوں میں ہلڑ مچانے والے 2زندہ ریچوں کو محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پکڑ کر ان کو وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا ہے جس پر مقامی لوگوں نے اطمیان کااظہار کرتے ہوئے وائلڈ لائف اہلکاروں کے کام کی سراہنا کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے جنگلی جانوروں نے لوگوں کا جینا دوبھر بنایا تھا اورلوگوں کو کئی طرح سے نقصان پہنچانے کے علاوہ لوگ خوفزدہ تھے تاہم محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جنگلی جانوروں کو پکڑنے کےلئے کئی جگہوں پر پھندے لگائے گئے گئے اور کل بدھ اور آج جمعرات کو ایک ایک ریچھ کو زندہ پکڑ لیا گیا ۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم جس کی قیادت فارسٹر شبیر احمد کررہے تھے نے دو دنوں میں 2ریچھوں کو پکڑ کر ڈکسم وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا ہے ۔ اس کارروائی پر مقامی ولوگوںنے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان جنگلی جانوروں نے لوگوں کو سخت پریشان کیا تھا اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروںنے ان جانوروں کو پکڑ کر لوگوںکو راحت پہنچائی ہے ۔

Comments are closed.