گپکار ’سازش‘جموں کشمیر لوگوں کے مفادات کے خلا ف؛ گجر بکروال طبقہ کو جنگلاتی اراضی سے نکالے نہیں جائیں گے ۔ مختار عباس نقوی

سرینگر/19نومبر: مرکزی وزیر برائے امور اقلیت مختار عباد نقوی نے عوامی اتحاد کو ”گپکار سازش“کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد جموںکشمیر کے لوگوں کے مفادات کے خلاف ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج سرحدی ضلع کپوارہ کا دورہ کیا جس دوران انہوںنے پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گپکار الائنس جموں کشمیر کے عوام کے خلاف کام کررہی ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں فوت شدہ سیاسی پارٹیوں نے اب متحدہ ہوکر یہ سازشی الائنس تشکیل دیا ہے تاکہ اپنے مقاصد کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے ۔ انہوںنے کہا دفعہ 370اور 35Aکے نتیجے میں یہاں کے لوگوںکو کئی طرح کے حقوق سے محروم رکھا گیا تھا خاص کر سیاسی حقوق سے انہیں دہائیوں تک محروم رکھا گیا تھا تاہم بی جے پی نے دفعہ کی منسوخی سے یہاں کے لوگوں کو جمہوریت حقوق دلانے میں رول اداکیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈی ڈی سی انتخابات میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کررہے ہیںاور وہ پارٹیاں بھی اس میںحصہ لے رہی ہے جو یہ کہتے نہیں تھکتی تھی کہ دفعہ 370کی بحالی تک کسی طرح کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔ نقوی نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات ان لوگوں کےلئے ایک کھلا پیغام ہوگا جنہوںنے یہاں کے لوگوں کو جمہوری حقوق سے محروم رکھا تھا ۔ گپکار اتحاد کو انہوںنے جموں کشمیر میں فوت شدہ سیاستی جماعتوں کا گٹھ بندھن ہے جس کا مقصد جموں کشمیر کو تعمیر و ترقی سے محروم رکھنا ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ5اگست 2019تک جموں کشمیر میںمرکزی کے 890قوانین نافذ العمل نہیں تھے جن میں گجر بکروال طبقہ کی ریزرویشن بھی شامل ہے جبکہ دیگر کئی سکیموں سے اب یہاں کے لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں ۔

Comments are closed.