وادی کے بیمار سرکاری اسپتالوں میں علاج سے محروم؛ وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد اعلیٰ ڈاکٹر شفاخانوں سے غائب،بیمار پریشان

سرینگر/19نومبر: وادی میں کووڈ 19کی وبائی بیماری پھیلنے کے بعد لاک ڈاون کے ساتھ ہی واد ی کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں او پی ڈی پوری طرح سے کام نہیں کرر ہے ہےں اور نہ ہی بڑے ڈاکٹرڈیوٹیوں پرحاضر ہورہے ہیں یہا ں تک کہ بیماروں کواپنے رحم و کرم پرچھوڑدیاگیا ہے علاج ومعالجے کے معاملے میں اسطرح کی غیرسنجیدگی افسوسناک ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی زیرانتظام علاقے میں وبائی بیماری نے تیور سخت کردیئے توفرنٹ لائن پرلڑنے والے ڈاکٹروں کی تعریف کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجارہاہے اور نہ ہی لوگ ڈاکٹروں کے طور طریقوں پرکوئی سوالیہ نشان کھڑا کررہے ہیں تاہم اس بات کاانکشاف ہو اہے کہ کروناوائرس کی وبائی بیماری کے سلسلے میں جب سرکار نے قوائدوضوابط واضح کردیئے سرکاری دفتروں مالیاتی اداروں اسپتالوں میںحاضری کویقینی بنانے کے لئے احکامات صادرکئے تاہم اس دوران تمام سرکاری اسپتالوں کے اوپی ڈی بند کردیئے گئے اورسرکار دعویٰ کرر ہی ہے کہ او پی ڈی کھول دیئے گے ہیں اور بیماروں کا علاج ومعالجہ ہورہاہے تا ہم سرکار کے دعوے اوروعدے اس وقت بے بنیادثابت ہورہے ہیں جب ان سرکاری اسپتالوں کوجائزہ لیاجارہاہے او پی ڈی کھولے گئے ہیں بیمار سرکاری اسپتالوں کررُخ کررہے ہے تاہم ان سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی نے بیماروں کے علاج ومعالجے پرسوالیہ نشان لگا دیاہے ۔اس بات کابھی انکشاف ہوا ہے کہ وادی کے بڑے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم نہیں ہورہی ہے ۔

Comments are closed.