جموں کشمیر میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران برفباری اور بارش کاامکان
بالائی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوںکا سفرکرنے سے گریز کریں
سرینگر/19نومبر: وادی میں اگلے چوبین گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پرہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔ اس دوران جمعرات کو وادی بھر میں مطلع ابر آلود رہنے کے نتیجے میں سردی میں غیر معمولی اضافی دیکھنے کو ملا ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں کا سفر کرنے سے پرہیز کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں پھر برفانی طوفان کا خطرہ ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں آج صبح سے ہی مطلع ابرآلود رہا اور درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ۔ مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے واد ی میں سردی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ سرینگر میںآج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10ڈگری سیلسیس ریکارڈ کرلیا گیا ہے جوکہ رواں برس کا دن میں سب سے کم درجہ حرارت دیکھنے کو ملا ہے ۔ جبکہ گزشتہ شب میں کم سے کم 0.1ڈگری سیلشیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ادھرمحکمہ موسمیات نے ایک بار پھر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفانی طوفان کا خطرہ ہے اس لئے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ محتاط رہیں اور موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں کے سفر کرنے سے گریز کریں ۔
Comments are closed.