سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 12ڈگری جبکہ رات کا منفی ایک ڈگری ریکارڈ
اگلے چند دنوں تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی ، درجہ حرارت میں بھی ہوسکتا ہے معمولی اضافہ
سرینگر/17نومبر: چار روز تک خراب موسمی صورتحال کے بعد وادی میں منگوار کو دن میں ہلکی دھوپ کھل اُٹھی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں تھوڑا اضافہ دیکھنے کو ملا جبکہ ایک ہفتے کے بعد کھلی دھوپ سے لوگوں کے چہروں پر خوشی کے آثار دکھائی دئے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق اگلے چند رو ز تک وادی میں موسم خوش رہنے کا امکان ہے اور دن میں دھوپ نکلے گی۔ ادھر آج سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 12ڈگری سیلیس ریکاڈ کیا گیا ہے جبکہ گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں گذشتہ جمعہ سے مطلع ابر آلود رہنے اور بارش و برفباری سے پیدا شدہ شدید سردی کی لہر کے بعد آج منگوار کے روز صبح گیارہ بجے سے سرینگر ، اننت ناگ، بارہمولہ اور دیگر اضلاع میں مطلع صاف ہوا اور ہلکی دھوپ اُٹھی جس پر لوگو ں نے راحت کی سانس لی اور ان کے چہروں پر خوشی کے آثار نمودار ہوئے ۔ گذشتہ ہفتے بارش شروع ہوئی اور ہلکی و درمیانہ درجے کی بارشیں اتوار شام تک وقفے وقفے سے چالو رہیںاتوار کی شب سے اگرچہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا تاہم اتوار اور سوموار کے روز وادی میں سخت ترین سرد ہوائیوں نے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیا ۔ تاہم آج درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہونے کے ساتھ ہی مطلع صاف رہنے سے سات روز بعد بادلوں سے سورج نکلا اور اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی۔ ادھر محکمہ موسمیات سے ملی جانکاری کے مطابق شہر سرینگر میں آج دن کا درجہ حرارت 12ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں بھی معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز دن میں درجہ حرارت 15ڈگری تک ہوسکتا ہے اور دن بھر دھوپ کھل سکتی ہے تاہم رات کے درجہ حرارت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور منفی ایک ڈگری تک نیچے جاسکتا ہے ۔ جمعرات کو بھی موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے جبکہ جمعہ کے روز اگرچہ موسم خشک رہے گا تاہم مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
Comments are closed.