سرینگر/17نومبر:قصبہ سوپور میں نقب زنی کی بڑھتی واردتوں کے خلاف منگل کے روز تاجروں اور مقامی لوگوںنے احتجاج کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں اور تاجروں نے کہا ہے کہ آئے روز نقب زنی کی وارداتوں کے نتیجے میں ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہے ۔ تاجروں اور مقامی لوگوںنے منگل کے روز شاہ فیصل مارکیٹ جمع ہوکر سوپور نوپورہ روڑ پر احتجاجی دھرنا دیا ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ قصبہ میں مختلف بازاروں میں دکانوں کے علاوہ رہائشی مکانات میں بھی نقب زنی بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چوری کی وارداتوں کے نتیجے میں ان کی نیندیں حرام ہوچکی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر نقب زنوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں تاکہ لوگ سکون سے رہ سکیں۔ اس دوران مظاہرے میں شامل کئی تاجروں نے کہا ہے کہ ایک طرف کووڈ 19کے نتیجے میں کاروبار ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے تو دوسری طرف چور وں نے ہمارا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ تاجروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ قصبہ میں سرگرم چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.