سرینگر 14 نومبر/سی این آئی// ضلع انتظامیہ بڈگام نے ضلع میں ہیٹروںاوربوئلروں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع کمشنر بڈگام شاہبازاحمد مرزا نے انتظامیہ کے افسران پرکو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع میں رسوئی ہیٹر اور پانی گرم کرنے والے بوئلروں کے استعال کو روکنے کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔ ہدایت نامہ میں موصوف نے تحصیلدار، اسسٹنٹ ایگزکیٹیو انجینئر اور پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ماتحت آنے والے علاقوں میں ہیٹرو ں اور بوئلروں کے استعمال پر مکمل روک لگائیں اور جو بھی سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.