سرینگر 14 نومبر: اننت ناگ کے منواڑہ علاقے میںجمعہ کو دیر رات نامعلوم افراد نے ایک شہری کی سینکڑوں گھاس کی گھچھیوں کو نذر آتش کردی جس کے نتیجے میں علاقہ میںسنسنی پھیل گئی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے منوارڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شہری بشیر احمد ڈار کی قریب 900گھاس کی گھچیاں کسی نے جمعہ کی شام دیرگئے نذر آتش کردیں۔ گھاس سے آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی اگرچہ مقامی لوگوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ موقع پر پہنچا تاہم تب تک آگ نے اپنا کام کردیا تھا اور آگ سے گھاس کی تمام گھچیاں خاکستر ہوئیں تھی۔ آگ کی اس پُراسرار واردات سے علاقہ کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور لوگوںنے کہا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد بے نقاب کیا جانا چاہئے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.