گوشت کیلئے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کی پاداش میں ؛مٹن ڈیلروں کے خلاف کارروائی 37قصابوں کو گرفتار کیا گیا
سرینگر/10نومبر: گوشت کو مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کی نکیل کستے ہوئے انتظامیہ نے مٹن ڈیلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ڈیلروں کو حراست میں لیکر ان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ اس دوران سرکاری انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ عام لوگوں کو لوٹنے سے باز رہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق گوشت کی قیمتوں میں من مانی طریقے سے اضافہ کرنے والوں کی نکیل کستے ہوئے صوبائی انتظامیہ نے آج ایسے مٹن ڈیلروں کے خلاف کارروائی انجام دی جو سرکاری نرخنامے کو بالائے طاق رکھ کر خود ہی قیمتیں رائج کرتے ہیں ۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے 37قصابوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے جو سرکاری480روپے سے زیادہ گوشت فروخت کررہے تھے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایسے سبزی فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو سبزیاں مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ اس دوران قصوروار دکانداروں سے 70,000روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔ اس دوران ڈائریکٹر انفورسمنٹ مشتاق احمد نے لوگوںنے اپیل کی کہ وہ اگر کسی بھی دکاندار کو کوئی چیز مہنگے داموں فروخت کرتا ہے تو ان کی شکایت لیکر ہمارے پاس آئیں تاکہ ناجائج منافع خوروں ختم ہوسکے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ یہ مسجد اور محلہ کمیٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے ناجائز منافع خور دکانداروں کے خلاف آوازاُٹھائیں ۔
Comments are closed.