حضرت شا ہ محمد اسرارالدین بغدادیؒ کا عرس منایا گیا ؛ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے تبرکات کی زیارت کی

سرینگر/10نومبر: حضرت شاہ محمد اسرار الدین بغدادیؒ کا سالانہ عرس مبارک ان کے آستان عالیہ کشتواڑ میں نہایت ہی عقیدت اور احترام کے ساتھ آج منایا گیا ۔ عرس کی تقریب میں دور دراز کے علاقوں سے آنے والے لوگوں نے شرکت کی اور جہاں عقیدت مندوں نے تبرکات کی زیارت کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کشتواڑمیں حضرت شاہ محمد اسرارالدین بغدادیؒ کا عرس بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا کیا گیا ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے دربار اسرایہ و دربار فریدیا میں حاضردے کر تقاریب میں شرکت کی ۔ اس موقعے پر آج صبح سے ہی آستان عالیہ پر درودوازکار ، نعت وسلام کی محفلیں آراستہ ہوئی ۔ عرس مبارک میں کشتواڑ کے دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی جبکہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد تبرکات کادیدار کیا ۔ آج سے تقریباچارسو سال قبل حضرت شاہ محمد فریدایدین بغدایؒ بغداد سے چل کر سرزمین کشتواڑ تشریف لائے تھے مسافات کے دشوار گزار مرحل طے کر کے نور ہدایت لے کر ظلمت کے اندھیرے میں بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم کی جانب گامزن کیا اور اسلام کی روشنی پھیلائی۔

Comments are closed.