انتخابات کو لیکر ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی بار ایسوسی ایشن کو نوٹس ، پوزیشن واضح کرنے کو کہا گیا
بار ایسوسی ایشن نے انتخابات فی الحال موخر کر دئے ، نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
سرینگر/10نومبر: ؎ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے نوٹس کے ارسال کے بعد جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے انتخابات فی الحال موخر کر دگئے ہیں اور نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق سوموار کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نام ڈپٹی کمشنر سرینگر کی جانب سے جاری کی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ انتخابات کو لیکر بار ایسوسی ایشن کے آئین میں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے معاملے میں انہیںپوزیشن واضح کرنے کا کہا گیا تھا ۔ نوٹس میں لکھا گیا تھا کہ آپ کو اس معاملے (کشمیر کو متنازعہ کہنا) پر اپنے موقف کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ آئین ہند کے مطابق نہیں ہے، جس کے تحت جموں وکشمیر ملک کا اٹوٹ حصہ ہے اور تنازعہ نہیں، اور 1961 کے ایڈووکیٹس ایکٹ کے خلاف ہے۔ادھر ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے نوٹس ارسال کرنے کے بعد جموں کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے انتخابات فی الحال موخر کر دئے ہیں ۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کمشنر ایڈو کیٹ مدثر نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فی الحال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کو موخر کر دیا ہے اور الیکشن کے نئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ انہو ں نے بتایا کہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہونے والے تھے تاہم سرینگر میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیصلہ لیا گیا کہ الیکشن کو فی الحال موخر کر دیا جائے گا اور نئے تاریخوںکا اعلان بعد میںہوگا ۔
Comments are closed.