دربار مئو کی جموں منتقلی ، ٹر یفک دوسرے روز بھی سرینگر سے جموں کی طرف رواں دواں

آج گاڑیاں سرینگر وارد ہونگی، مغل روڑ او ر سرینگر لہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمد رفت بنا کسی خلل کے جاری

سرینگر/08نومبر/سی این آئی// دربار مئو کی جموں منتقلی کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل جاری رہی اور اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر موسمی صورتحال خشک رہنے کے نتیجے میں تاریخی مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بنا کسی خلل کے جاری رہی ۔ سی این آئی کو قاضی گنڈ سے اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک کے بطور اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی گاڑیاں سرینگر سے جموں روانہ ہوئی ۔ نمائندے نے ٹریفک حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دربار مئو کی جموں منتقلی کے باعث اتوار کو دوسرے روز بھی ٹریفک سرینگر سے جموں کی طرف ہی رواں دواں رہا اور دربار مئو ملازمین و ان کے سامان سے بھری گاڑیوں کو جموں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ خیال رہے کہ آج یعنی سوموار کو جموں میں دربار مئو کے دفاتر کھل رہے ہیں ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دربار مئو کے سلسلے میں ملازمین کی جموں منتقلی کے پیش نظر آج بھی شاہراہ پر ٹریفک کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی اور کسی بھی گاڑی کو مخالف سمیت یعنی جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ موسم ساز گار رہنے کی صورت میں آج یعنی سوموار کو گاڑیوں کو جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت دی جائے گی تاہم مسافروں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک حکام سے رابطہ کریں ۔ ادھر خوشگوار موسمی صورتحال کے چلتے تاریخی مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر بھی بنا خلل ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔

Comments are closed.