سرینگر/08نومبر: قاضی گند میں مویشی چوروں نے گائوخانے سے دورا شب دو گائیں اور 2بچھڑوں کو چراکر ایک غریب شخص کو روزی روٹی سے محروم کردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قاضی گنڈ للی پورہ کے مقام پر ایک شخص منظور احمد بٹ ولد غلام رسول ساکن للی پورہ کے گائوخانے میں چوروں نے دوران شب گھس کر وہاں سے 2گائیں اور 2بچھڑے چرالئے ہیں ۔ صبح جب منظور احمد نے گائو خانے میں جاکر مویشیوں کو چارہ ڈالنے کی غرض سے دیکھا تو وہاں سے گائیں اور بچھڑوںکو نہ پاکر وہ سکتے میں رہ گیا ۔ اس واقعے کے حوالے سے مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میں مویشی چوری کی واردات کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مویشی چوروں نے اسی طرح جانوروں کی چوری کی ہے تاہم پولیس ان مویشی چوروں کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ مقامی لوگوںنے کہا ہے کہ آج تک درجنوں مویشیوںکو چرالیا گیا ہے لیکن ان میں سے ایک بھی چوری ہوئے مویشی کو واپس نہیں لایا جاسکا ہے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ مویشی چور کسی بھی گائو خانے کے باہر دوران شب گاڑی کھڑا کرکے وہاں سے مویشیوں کو لے جاتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.