ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے حفاظتی اقدامات مکمل / دلباغ سنگھ
وادی میں اب حالات بہت بہتر ،سنگبازی کے واقعات میں 99فیصدی کمی آئی جو کہ خوش آئند
سرینگر/08نومبر: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ رواں ماہ کی 28تاریخ کو ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی کارورائی کا بھر پور جوا ب دیا جا رہا ہے جبکہ جموں کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے کھٹوعہ ضلع میں ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کے سوالا ت کے جواب میں جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ رواں ماہ میں منعقد ہونے والے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کو احسن، خوشگور ماحول اور محفوظ طریقے سے منعقدکرنے کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاکہ انتخابات کے دوران کوئی پریشانی نہ ہوں ۔ انہوںنے کہا ہے کہ پولیس کی یہ کوشش رہے گی کہ امیدوار کو عدم تحفظ کا احساس نہ ہوں ۔ پولیس چیف نے بتایا کہ وادی میں اب حالات بہت بہتر ہیں خاص کر سنگبازی کے واقعات میں 99فیصدی کمی آئی ہے جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے ۔ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جا رہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر کارروائی کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کیلئے پاکستان بھر پور کوششیں کر رہا ہے تاہم اس پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں کامیاب نہیںہونے دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن قائم ہو رہا ہے اور سیکورٹی فورسز جموں کشمیر پولیس کے ساتھ ملا کر قیام امن کیلئے کوششوں میںمصروف عمل ہے ۔
Comments are closed.