سرینگر/08نومبر: دن میں کھلی دھوپ نکالنے کے باعث وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ارو شبانہ درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر شبانہ سردیوں میں اضافہ کے باعث اہلیان وادی کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ رات کے دوران گرم آلات کا استعمال بھی شروع ہو گیا ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 13نومبر تک موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںدن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث شبانہ سردیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ دن میں آج خاصی دھوپ کے باعث جہاں دن کا درجہ حرارت کچھ تک بہتر ریکارڈ کیا جاتا ہے تاہم رات کے دوران شدید سردی کی لہر کے باعث لوگوںکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اتوار کو بھی سرینگر میں موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔اسی طرح سے قاضی گند۔ جنوبی کشمیر میں منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قریبی کوکرناگ شہر میں ہفتے کی رات کو کم سے کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں ہفتے کی رات منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پہلگام میں رات کا درجہ حرارت ، جو جنوبی کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کے ایک بنیادی کیمپ میں شامل ہے ، منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ پر ریکارڈ ہوا۔گلمرگ سے زیادہ سرد اور وادی کا سرد ترین مقام تھا۔شمالی کشمیر میں گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ رات لیہ میں منفی 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ منفی 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس بیچ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی ہے کہ وادی کشمیر میں 13نومبر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری ہو سکتی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.