جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزارت داخلہ کی میٹنگ منعقد؛ مرکزی قوانین کا صحیح طریقے سے اطلاق اور قوانین کی عمل آوری پر زور ، سیکورٹی صورتحال کا بھی لیا گیا جائیزہ

سرینگر/08نومبر: جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں تبدیل ہونے کے بعد مرکزی قوانین کا صحیح طریقے سے اطلاق اور زمینی سطح پر قوانین کی عمل آوری کیلئے نئی دلی میں وزارت داخلہ کی اہم مینٹنگ منعقد ہوئی ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میٹنگ میں جموں کشمیر کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ مشرقی لداخ میں موجودہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ کابھارت میں مکمل انضمام ہونے اور یونین ٹریٹری میں تبدیل ہونے کے ایک برس سے زیادہ وقفہ گزرنے کے بعد مرکزی قوانین کا جموں وکشمیر میں صحیح طریقے سے اطلاق اور مرکز ی قواین زمینی سطح پر نافذ کرنے کے حوالے سے نئی دلی میں وزارت داخلہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ۔ وزارت داخلہ ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاکہ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں کہا گیا وادی کی صورتحال میں بدتریج بہتری آرہی ہے اور لوگ اب معمولات کی زندگی گزاررہے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے۔میٹنگ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370کے خاتمہ کے بعد سے تشدد آمیز واقعات میں کافی کمی آئی ہے اور مقامی نوجوانوں کی جانب سے سنگبازی سے کنارہ کشی کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے ۔ میٹنگ میں سرحدی علاقوں میں برفباری کی آڑ میں ممکنہ دراندازی کی کوششوں پر بھی غور وخوض کیا گیا اور اس بات پر اطمینان کاا ظہار کیا گیا کہ جموں کشمیر میں پاکستان سے لگنے والی سرحدوں پر تہرے حفاظتی حصار سے کوئی بھی درانداز نکل نہیں سکتا اور ہماری سرحدوں پر تعینات فوج بلکل متحرک اور چوکس ہے ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں مشرقی لداخ میں چینی اور بھارتی فوجی کمانڈروں کی بات چیت ایک بار پھر ناکام ہونے پر بھی غووخوض کیاگیا اور اس بات کی امید کااظہارکیا گیا کہ دونوں جانب علاقے سے فوجی جمائو کم کرنے پر اتفاق ہوگا ۔

Comments are closed.