حاجی غلام نبی بیگ کے انتقال پر کے ٹی ایم ایف کی تعزیت

سرینگر: کے ٹی ایم ایف کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت قائم مقام پریذیڈنٹ محترم محمد رجب کچھے منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ٹریڈ یونین لیڈر محترم فیاض احمد بٹ، محترم عبد الرحمن صوفی، محترم جاوید احمد خان ، محترم شیخ ہلال احمد، محترم اعجاز احمد بٹ، محترم محراج الدین خان، محمد ایوب لاوی، عبدل حمید، ڈاکٹر سجاد، ڈاکٹر شوکت احمد ڈاد ودیگر بازار کمیٹیوں کے صدرو سیکریٹری صاحبان نے شمولیت کی۔تعزیتی اجلاس میں مرحوم حاجی غلام نبی بیگ سکنہ باغ مہتاب سرینگر جو کہ محترم مداثر احمد بیگ آف میسرز عبداللہ کمپنی ایجنسی کے چچاتھے کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا گیا ۔مرحوم نیک ، خوش خلق اور انسانیت سے سرشار شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں پیش پیش رہتے تھے جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں ان کو بڑی قدر و عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ۔ مرحوم کا اپنا حلقہ اثر کافی وسیع تھا ۔اجلاس میں فیاض احمد بٹ نے مرحوم کی رحلت پر اپنے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ حاجی غلام نبی بیگ کی جدائی ان کےلئے ایک سانحہ عظیم ہے ۔ فیاض احمد بٹ نے مرحوم کی زندگی کے مختلف گوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے انتقال کو سماج کےلئے ایک نقصان قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی شخصیات دنیا میں کم ہی ملتی ہے ۔ دریں اثناءتعزیتی اجلاس میں مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی جبکہ اللہ تعالیٰ سے دعاکی گئی کہ مرحوم کو جنت کے اعلیٰ مقام میں جگہ نصیب کرے اور پسماندگان کو باالخصوص مداثر احمد بیگ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

Comments are closed.