ضلع بارہمولہ میں حالات معمول پر ، لوگ امن پسند ؛ جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال جلد ہی قائم ہو جائے گی / وریندراواٹس
سرینگر/07نومبر/سی این آئی / جموں کشمیر میںجلد ہی امن قائم ہو گا کی بات کرتے ہوئے 19انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ وریندراواٹس نے کہا کہ ضلع بارہمولہ محض ایک ضلع ہے جہاں لوگ امن پسند ہے اور حالات معمول پر ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بارہمولہ میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے 19انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ وریندراواٹس نے کہا کہ ضلع بارہمولہ کے لوگوں نے امن کے قیام میں کلیدی رول اد ا کیا ہے اور کشمیر میں بارہمولہ واحد ضلع ہے جہاں لوگ امن پسند ہے اور حالات معمول پر ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ضلع بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز اس میںکامیابی ہوئی کہ عسکریت پسندوں کی تعداد کم کی جائے جبکہ انہوں نے امن کے قیام میں لوگوں کے تعاون کی بھی سراہنا کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال جلد ہی قائم ہو جائے گی اور کہا کہ سیکورٹی فورسز مشترکہ کارورائی کے دوران جموں کشمیر میں امن کے قیام کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسزاور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ کارورائیوں سے جموں کشمیر میںجلد ہی امن کا ماحول قائم ہوگا اور لوگ امن و امان کے ساتھ زندگی گزر بسر کرنا شروع کریں گے ۔
Comments are closed.