دن میں کھلی دھوپ نکلنے سے راتیں سرد ہونے لگی ، شبانہ درجہ حرارت میں کمی

سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ، پہلی بار شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا

اگلے ایک ہفتے تک موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہوگا / محکمہ موسمیات

سرینگر/07نومبر: وادی کشمیر میں دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث شبانہ سردیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات ررواں موسم کی سر د ترین رات ریکارڈ کی گی اور رات کا درجہ حرارت پہلی بار نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور شام ہوتے ہی سردی کی شدید لہر محسوس ہوتی ہے ۔دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کمی آ رہی ہے جس کے نتیجے میں اہلیان وادی شدید مشکلات میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ شبانہ سردیوں میں اضافہ کے بیچ جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات رواںموسم کی سرد تردین رات ریکارڈ کی گئی ہے اور شبانہ درجہ حرارت پہلی بار منفی میں ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رات کا درجہ حرارت رواں سیزن میں پہلی بار نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔جنوبی کشمیر میں پہلگام، وادی کشمیر کا ایک سرد ترین مقام تھا جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔وادی کے دوسرے حصوں میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔ کپواڑہ میں درجہ حرارت منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور قاضی گنڈ میں منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گلمرگ میں گذشتہ رات درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ یونین ٹریٹری کا علاقہ دراس سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے اگلے چھ روز کے دوران کشمیر ڈویڑن میں خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور 14 نومبر کے آس پاس مغربی ہواؤں کے متحرک ہونے سے موسم میں تبدیلی آسکتی ہے جبکہ بارش اور برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران شبانہ سردیوں میں اضافہ کے باعث اہلیان وادی کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ گرم ملبوسات کے علاوہ گرمی کے آلات کا بھی رات کے دوران استعمال کیا جاتا ہے ۔

Comments are closed.