سرینگر /05نومبر: جزبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے جاسوسی اور شدت پسندی میں ملوث مزید 2 بھارتی قیدیوں کو رہا کردیا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق تین بھارتی قیدیوں کی رہائی کے لیے دائردرخواست پر پاکستان کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھرنے اسلام آباد ہائیکورٹ کوآگاہ کیا کہ مزید 2 بھارتی قیدیوں کوبھارت واپس بھیج دیا ہے۔ ایک بھارتی قیدی کی سیکورٹی کلئیرنس اوراس کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی درکارہے، ایک بھارتی قیدی کا کیس بھی کلبھوشن کیس کے ساتھ سناجائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ تو مختلف کیس ہے اس کا تو اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، یہ وہ قیدی ہیں جن کو فوجی عدالت سے سزا ہوئی اور وہ پوری کر چکے ہیں۔پاکستان کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک بھارتی قیدی محمد اسماعیل کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ابھی کارروائی باقی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ جب قیدی سزا پوری کرچکا ہوتو اس کا حق ہے کہ اسے رہا کیا جائے۔عدالت نے بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق بتائیں ابھی بھی ایک بھارتی قیدی کو قید میں رکھ سکتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.