ہندوپاک سرحد پر بھارت نے ایک زمین دوز خفیہ سرنگ کا پتہ لگایا ؛ سرنگ کو منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کیلئے بھی استعمال میں لایا جاسکتا تھا/بی ایس ایف

سرینگر /05نومبر: جموںکے ضلع کٹھوعہ کے سانبہ قصبہ میں ہندوستان اور پاکستانی کے درمیان لگنے والی بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگالیا ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ سرنگ منشیات کی سمگلنگ اور دراندازی کیلئے استعمال میں لائی جاسکتی تھی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی حفاظتی فورسز (بی ایس ایف) نے سانبہ قصبہ میں ایک سرنگ کو ڈھونڈے کادعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرنگ ایک طرف پاکستان کے علاقے مین کھلتی ہے اور دوسری طرف بھارتی حصے میں کھلتی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کے ضلع کٹھوعہ کے قصبہ سانبہ میں ہندوستا ن اور پاکستان کے مابین لگنے والی بین الاقوامی سرحدی کے قریب بی ایس ایف نے ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگائی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سرنگ کے اس طرح کے منہ کو ریت کے تھیلوں سے بند کیا گیا تھا اور ان تھیلوں پر پاکستانی کمپنی کا نام درج تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ تھیلے پاکستان کے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرنگ کا منہ ایک طرف بھارتی حصے میں کھلتا ہے تو دوسرا کنارہ پاکستان کے حصے میں کھلتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سرنگ کو منشیات ، ہتھیار کی سمگلنگ کے ساتھ ساتھ دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کے لئے بھی استعمال میں لایا جاسکتا تھا تاہم سرحدی حفاظتی فورس کی چوکسی کے بدولت اس سرنگ کا پتہ لگا ہے جس سے تخریب کاروں کے عزائم پر پانی پھر گیا ۔سرنگ کا پتہ چلنے کے فورا بعد بی ایس ایف اور پولیس کے اعلیٰ افسران جائے موقع پر پہنچ گئے ۔ یاد رہے کہ جموں صوبہ کے مختلف سرحدی سیکٹروں میں اس سے پہلے بھی کئی دفعہ خفیہ سرنگوں کا پتہ لگایا جاچکا ہے ۔

Comments are closed.