آٹھویں اور نویں جماعتوں کیلئے سالانہ امتحانات کا آغاز 15نومبر سے ؛اول سے ساتویں جماعت کے امتحان نومبر کے دو سرے ہفتے میں / ڈائریکوریٹ اسکول ایجوکیشن
سرینگر /04نومبر/سی این آئی// محکمہ اسکولی تعلیم نے آٹھویں اور نویں جماعت کیلئے امتحانی بگل بجاتے ہوئے اعلان کر دیا ہے کہ دونوں جماعتوں کیلئے سالانہ امتحانات کا آغاز 15نومبر سے ہوگا ۔جبکہ ساتھ ہی اول سے ساتویں جماعت تک کے امتحان نومبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونگے ۔ سی این آئی کے مطابق کورنا وائرس کے چلتے آٹھویں اور نویں جماعتوں کیلئے سالانہ امتحانات کے انعقاد کو لیکر محکمہ اسکولی تعلیم نے تمام قیاس آرائیاں ختم کر دی ہے ۔ ڈائر یکوڑیٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر عابد حسین نے امتحانا ت کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھویں او ر نویں جماعتوں کیلئے سالانہ امتحان 15نومبر سے شروع ہونگے اور یہ امتحان 21اکتوبر تک اختتام پذیر ہونگے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ محکمہ نے اول سے ساتویں جماعت کے امتحانات کو لیکر بھی فیصلہ لیا ہے اور ان امتحانات کا انعقاد ماہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ ۔
Comments are closed.