گلگت بلتستان کے معاملے پر بھارت کے بیان کو پاکستان نے مسترد کردیا ؛ کسی بھی ملک کو پاکستانی اندرونی معاملات میں اجازت نہیں دی جائے گی / پاک وزرات خارجہ ترجمان

سرینگر /04نومبر/سی این آئی// بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے گلگت بلتستان کے معاملے پر دئے گئے بیان پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزارت خارجہ معاملات نے کہا ہے کہ بھارت کا اس معاملے میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ بیان میں بھارت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ 73برسوں کے دوران جو جموں کشمیر میں کیا جارہا ہے وہ عیاں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ قراردئے جانے کے فیصلے پر بھارت نے سخت ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس خطے پر پاکستان کا قبضہ غیر قانونی ہے اس لئے اس خطے کو صوبہ قراردینا صحیح نہیں ہے ۔ بھارتی وزارت خارجہ کے اس بیان پر پاکستان کی جانب سے شدید ردم عمل کااظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ پاکستان کے وزرات خارجہ کے دفتری ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارت کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کاکوئی جواز نہیں ہے ۔ چودھری نے پریس کانفرنس میں بھارت پر الزام عائد کیا کہ گزشتہ 73برسوں سے جموں کشمیر میں جو کیا جارہا ہے وہ عیاں ہے ۔ بھارت کے ایم ای اے ترجمان انوراگ سری واستیو کے بیان کے بعد پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہے اور وہاں کی جغرافیائی اور تہذیبی جارحیت ابھی بھی بھارت کی جانب سے چالو ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دیا جائے گا جو کہ یہاں کے لوگوں کی دیرینہ مانگ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور ناہی کسی کے دبائو میں پاکستان آنے والا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے پانچویں صوبے کا درجہ دیا جائے جارہا ہے ۔ جس پر بھارت نے اعتراض جتایا ۔

Comments are closed.