سرینگر/03نومبر/سی این آئی//جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سیکریٹری مرزا سجاد حسین بیگ کی جانب سے منشیات مخالف مہم کا آج باضابطہ آغاز سرینگر کے بمنہ علاقے سے کیا گیا جس میں مرزا کے ساتھ ساتھ درجنوں رضاکاروںنے اس مہم میں حصہ لیا ۔ اس موقعے پر مرزا سجاد حسین بیگ نے ایک بار پھر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس زہر کے کاروبار کو فوری طور پرترک کریں۔اس موقعے پر انہوںنے سرکار سے اپیل کی ہے کہ جموں کشمیر میں جتنے بھی شراب کی دکانیں چل رہی ہے ان کی لائسنس کو رد کردیا جائے اور ان مئے فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جے ڈی یو کے ریاستی جنرل سیکریٹر مرزا سجاد حسین بیگ نے آج باضابطہ طور پر سرینگر کے بمنہ علاقے سے منشیات مخالف مہم کاآغاز کیا ۔ اپنی مہم کے دوران انہوں نے لوگوںکو منشیات کی جنگ میں اپنا تعاون پیش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات نے ہمارے سماج کو اندر سے کھوکھلا کردیا ہے خاص کر نوجوان پود جو ہمارے مستقل کی امید ہے تباہ ہوچکی ہے ۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ متعدد رضاکاروں کے علاوہ متعلقہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ، ڈی ایس پی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے جنہوںنے بیگ کو اس بات کا بھر پور یقین دلایا کہ وہ منشیات مخالف اس لڑائی میں ان کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔ مرزا بیگ نے ایک بار پھر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ وہ یہ کاروبار ترک کردیں کیوں کہ اس منشیات کی لت ہے ہماری وادی ”پیر ویر“کو آلودہ کردیا ہے لھٰذا ہم اس کو پھر سے پاک کرنے کا قصد کئے ہوئے ہیں ۔ جے ڈی ای جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ جب سے ہم نے منشیات مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے لوگ ہمارے پاس آکر کہتے ہیں کہ ان کے علاقے میں بھی اس طرح منشیات کے عادی افراد موجود ہیں اور پولیس کو بھی اس بارے میں مطلع کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم اب ایک بار پھر ڈرگ مافیا ءسے کہتے ہیں کہ وہ اس پیر ویر کو منشیات سے گندہ نہ کریں اور یہ کام چھوڑ دیں ۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی وہ اس کےلئے آگے آئیں تاکہ ڈرگ مافیا ءختم ہوجائے ۔انہوںنے کہا کہ لوگوںنے اس مہم پر ہماری کافی حوصلہ افزائی کی اور ہم یہ مہم اگلے برس ماہ اپریل تک جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پولیس بھی منشیات مخالف مہم چلارہی ہے اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ اس موقعے پر جے ڈی یو جنرل سیکریٹری سجاد مرزا بیگ نے کہا کہ ہم سرکار سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جو شراب تاجروں کو اور دکانوں کو لائسنس دی گئی ہے اس کو رد کردیا جائے اور شراب کی دکانوں کوبند کردیا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.