سرینگر/03نومبر: یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگرمیں بھارت کی دیگر ریاستوں کے بنسبت فضائی آلودگی کافی کم ہے تاہم شہر سرینگر فضائی آلودگی کی زد میں آرہا ہے جبکہ دلی بھارت کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قراردیتے ہوئے نیشنل کلائیمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ دلی میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ دیوالی میں پٹاخوں اور آتش بازی کی وجہ سے پوری دلی آلودگی کی شکار ہوچکی ہے جہاں لوگوں کی آنکھوں میں جلن اور گلے کی خراش کی شکایات کی جارہی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دلی میں کھلی فضاء میں سائنس لینا دشوار بن گیا ہے اگرچہ سرکار نے پھر سے آڈ ایون کو لاگو کیا ہے تاہم فضائی آلوگی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق یوٹی جموں و کشمیر میں فضائی آلودگی بھارت کی دیگر ریاستوں کے بنسبت بہت ہی کم ہے اور یہاں کا آب و ہوا میں زہریلے مواد نہ ہونے کے برابر ہے خاص کرکووڈ19کے نتیجے میں کئی ماہ تک سرینگر میں لاک ڈاون کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل محدود رہنے سے بھی یہاں کا آب و ہوا کافی بہتر ہوا ہے۔جبکہ جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر بھارت کی دیگر شہروں میں سب سے کم فضائی آلودگی سے متاثرقراردیتے ہوئے نیشنل کلائمنٹ ایجنسی (این سی اے ) نے اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ سرینگر فضائی آلودگی کی زد میں آرہا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر سرینگر میں ٹرانسپورٹ کی بڑھتی وجہ اور شہر میں بڑی حد تک ڈیزل اور پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں سرینگر کے آب و ہوا پر اثر انداز ہورہا ہے ۔ تاہم رپورٹ میں اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے کہ شہر سرینگر کا بڑا حصہ درختوں سے گرا ہوا ہے جس کے سبب گاڑیوں سے نکلنے والے زہریلے دھواں کا اثر ختم ہوجاتا ہے ۔خاص کر کووڈ 19کے پیش نظرلاک ڈاون کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں کمی سے بھی یہاں پر آب و ہوا کافی بہتر ہوا ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق (این سی اے)نے دلی کے حوالے سے اپنی تشویشناک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت بھر میں سب سے فضائی آلودہ شہر دلی ہے ۔ اور دیوالی کے بعد اس شہر میں فضائی آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور پٹاخوں کے سرکنے کی وجہ سے ہوا میں زہریلے پدارد گھل گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی صحت پر کافی بُرا اثر پڑسکتا ہے ۔دیوالی میں پٹاخوں اور آتش بازی کی وجہ سے پوری دلی آلودگی کی شکار ہوچکی ہے جہاں لوگوں کی آنکھوں میں جلن اور گلے کی خراش کی شکایات کی جارہی ہے ۔ادھر ایجنسی نے بتایا ہے کہ بھارت کے دیگر آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ممبئی ، تیسرے نمبر پر ، کولکتہ اور چوتھے نمبر پر چنئی ہیں ۔ دلی میں فضائی آلوگی کو دور کرنے کیلئے دلی سرکار نے دلی کی اہم جگہوں پر مثنوعی بارش کرنے کا پروگرام بنایا تھا ۔واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر اگرچہ فضائی آلودگی سے کافی کم متاثر ہے تاہم زمینی آلودگی سے کافی حد تک متاثرہ ہے اور زمینی آلودگی کی وجہ سے یہاں کے قدیم آبی ذخائر تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں ۔سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ جات میں مضر ماحولیات پالتھین لفافوں کی بڑی تعداد میں استعمال کی وجہ سے بھی یہاں کا ماحولی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ اس حوالے سے سرکاری طور پر کئے گئے اقدامات زمین سطح پر عملائے نہیں جارہے ہیں جس کی وجہ سے یہ کاروبار دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کررہا ہے ۔ ادھر ماحول دوست افراد نے بتایا ہے کہ اگرچہ سرینگر فضائی آلودگی سے کافی صاف ہے تاہم اگر اس طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب یہاں کے آبی ذخائر کی طرح ہوا بھی زہر آلود بن جائے گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.