امتحانی مراکز نزدیک قائم کئے جائیں ، 12جماعت کے امیدواروں کا مطالبہ ؛ امید وار جوائنٹ سیکرٹری سے ملے ،ہر جائیز مانگ پر نظر ثانی کی جائے گی / بورڈ چیر پرسن
سرینگر/02نومبر/سی این آئی// وادی کے کئی اضلاع سے تعلق رکھنے والے بارہویں جماعت کے طلبہ نے بورڈ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے امتحانی مرکاز نزدیک قائم کئے جائیں تاکہ سردیوں کے ان ایام میں انہیں امتحانی مراکز تک پہنچنے میں آسانی ہو سکے۔ سی این آئی کو وسطی ضلع گاندربل ، شمالی ضلع بارہمولہ اور کپواڑہ کے علاوہ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 12ویں جماعت کے طلبہ نے فون کرکے بتایا کہ ان کے امتحانی مراکز کافی دور رکھیں گئے ہیں جس کے باعث انہیںپریشانیاں لاحق ہو گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانی مراکز دور ہونے کے باعث ایک تو ان کا قیمتی وقت ضائع ہو جائے گا جبکہ ساتھ ہی سردیوں کے ان ایام میں انہیں امتحانی مراکز تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ گاندربل سے تعلق رکھنے والی ایک طلبہ نے بتایا کہ ان کا امتحانی مرکز قریب 30کلو میٹر کی دوری پر رکھا گیا ہے اور وہاں پہنچتے پہنچتے ان کا افی وقت ضائع ہو سکتا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث وہ امتحانی مراکز تک وقت پر پہنچنے سے بھی قاصر رہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز دور ہونے کے باعث ان کو کافی خدشات لاحق ہو گئے ہیں اور کہا کہ ہم بورڈ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہ ان کا امتحانی مرکز نزدیک رکھا جائے تاکہ انہیںکسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ ہوں ۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ایک دور افتاد علاقہ سے بھی طلبہ نے فون کرکے بتایا کہ انہیں امتحانی مرکز دور رکھیں گے ہیں جس کے باعث انہیںپریشانیوں لاحق ہو گئی ہے ۔ ادھر اس ضمن میں جب بورڈ کی چیر پرسن پروفیسر وینا پنڈتہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ طلبہ کو کسی بھی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہپئے کہ وہ اس معاملے میں جوائنٹ سیکرٹر ی کے ساتھ رابطہ کریں اور جو بھی جائیز مطالبات ہونگے ان پر نظر ثانی کی جائیگی ۔
Comments are closed.