پہلگام کلب کو کسی غیر یوٹی شہری کو فروخت نہیں کیاگیا ؛ ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا؛ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ
سرینگر/02نومبر: پہلگام کلب کو کسی غیر یوٹی شخص کو فروخت کئے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے کہا ہے کہ سماجی ویب سائٹوں پر اس طرح غلط خبریں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ایس کے سدھا نے آج ڈی سی آفس اننت ناگ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوںنے اس بات کو صاف کیا کہ پہلگام کلب کسی بیرون جموں کشمیر کے شہری کو فروخت نہیں کیا گیا ہے اور ناہی اس طرح کا ہمارا کوئی پروگرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی ویب سائٹ ٹویٹر، فیس بُک اور وٹس اپ پر اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھلائی گئی ہے اور جو بھی اس طرح کے منفی پروپگنڈا کیلئے ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ایس کے سدھا نے کہاکہ اس طرح کی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے لوگوں میں تذبذب بڑھ جاتا ہے اور حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اسلئے اس طرح کی کوئی بھی بے بنیاد خبر شائع کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گاجو یہاں پر حالات خراب کرنے کے درپے ہیں ۔
Comments are closed.