پانپور میں 16سالہ نوجوان گزشتہ سات روز سے لاپتہ؛ بیٹا گھر واپس لوٹ آیا ، پُرنم آنکھوں سے والدین کی نوجوان سے اپیل

سرینگر/یکم نومبر: زعفرانی قصبہ پانپور میں سات روز قبل لاپتہ ہوئے نوجوان کے اہلخانہ اس کی جدائی میں غم سے نڈھال ہوچکے ہیں جس دوران نوجوان کے والدین نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ نوجوان کواپنے گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق قصبہ پانپور سے تعلق رکھنے والا 11جماعت کا 16برس کے طالب علم کے گھر والے گزشتہ سات روز سے سخت پریشانی میں مبتلاء ہیں کیوں کہ ان کا بیٹا ایک ہفتے سے لاپتہ ہے ۔ عمر مشتاق کھانڈے ولد مشتاق احمد کھانڈے ساکن تُل باغ پانپور سات روز قبل اپنے گھر سے نکلا تاہم آج تک وہ واپس نہیں لوٹا۔ رشتہ داروں نے تمام ممکنہ جگہوں پر اس کی تلاش کی تاہم اس کا کہیں پر اتہ پتہ نہیں چلا ہے ۔ اہلخانہ میں اس کی چھوٹی بہن اور چھوٹا بھائی اپنے بھائی کی جدائی میں غم سے نڈھال ہے جبکہ مذکورہ نوجوان کی والدہ اور اس کا والدہ لخت جگر کی جدائی میں رات کا آرام اور دن کا سکون کھوچکے ہیں اور درد بھری پُرنم آنکھوں سے اپنے بیٹے کو اپنے گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے ۔ بیٹے کی جدائی کے غم میں والدہ دن میں کئی بار غشی کھاکر گرتی ہے ۔ اس دوران عمر کے والد نے پولیس سٹیشن پانپور میں لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروالی ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی شروع کی تاہم ابھی تک عمر کا کہیں اتہ پتہ نہیں چل سکاہے ۔

Comments are closed.