سرینگر/یکم نومبر// وادی میں منشیات کی وباءکوروناوائرس سے بھی زیادہ مہلک وباءہے جس نے یہاں پر خاندانوں کے خاندانوںکو اُجاڑ دیا ہے اور ہمارے نوجوانوں کو موت کی آغوش میں پہنچایا دیا ہے ۔ جنتا دل یونائیٹیڈ کے جنرل سیکریٹری مرزا سجاد حسین بیگ نے اس سلسلے میں ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اس وبا کا جموں کشمیر سے نام و نشان مٹ جائے ۔انہوںنے کہا کہ ہم علاقہ در علاقہ اور گھر گھر جاکر لوگوں کو اس وباءسے دور رہنے کی صلاح دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جنتا دل یونائیٹیڈ کے جنرل سیکریٹری مرزا سجاد حسین بیگ نے منشیات کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جموں کشمیر کو منشیات سے نجات دلانے کےلئے مہم کا آغاز کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر میں کوروناوائرس وبائی مرض نے جال بچھادیا ہے تاہم اس سے بھی زیادہ مہلک منشیات کی وباءہے جس نے یہاں پر خاندانوں کے خاندانوں کو اُجاڑ دیا ہے ، بھائی کو بہن سے جداکیا ۔ بھائی کو بھائی سے جدا کردیا اور ماں باپ کے آخری سہارا کو بھی ان سے چھین لیا ۔ منشیات کے عادی نوجوان اپنی قیمتی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں جن کو بچانے کی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ مرزا سجاد حسین بیگ نے کہا ہے اس مہم کی شروعات سرینگر اور دیگر اضلاع میں بھی کی جارہی ہے جبکہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لہہ لداخ میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی ۔ انہوںنے منشیات مخالف جنگ میں پولیس کے رول کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پولیس کے سربراہ سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ منشیات مخالف جنگ میں ہمیں تعاون فراہم کریں ۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ اس کا کاروبار کرتے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے اور ان کےلئے صرف جیل کی کال کوٹھریاں ہی بہتر رہیں گی ۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ پولیس کے پاس نہیں جاسکتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم ان کی بھر پور مدد کریں گے ۔ مرزا سجاد حسین بیگ نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وہاں پر شراب کی خریدوفروخت پر مکمل پابند لگادی ہے اسی طرح ہم بھی چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں شراب اور دیگر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا جائے ۔ انہوںنے سرکار اور پویس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں کڑے اقدامات اُٹھائیں بصورت دیگر مرزا سجاد حسین بیگ عوام کو ساتھ لیکر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا ۔
اس کے علاوہ انہوں نے محلہ کمیٹیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور اگر کسی علاقے میں اس طرح کی سرگرمیاں ہورہی ہوں تو ہمیں اس بارے میں مطلع کریں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.