پہلی ہارن گلستان نارووائو بارہمولہ کی بیوہ کی فریاد ؛ شوہر کے انتقال کے بعد 5بچوں سمیت ہوئی ہے نان شبینہ کی محتاج
سرینگر /30اکتوبر / کے پی ایس ؛ ضلع بارہمولہ پہلی ہارن گلستان ناروائو کی بیوہ شاہینہ بیگم شوہر کے انتقال کے بعداپنے کمسن بچوں سمیت نان شبینہ کی محتاج ہوئی ہے۔مذکورہ بیوہ نے کشمیر پریس سروس کے نامہ نگار مجید شیری کو اپنی درد بھری کہانی سناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کا شوہر تین ماہ قبل اخروٹ کے درخت سے گر کر ابدی نیند سو گیا ہے اور ان کے مرنے کے بعد ان کی گھر کی حالت ہی یکایک تبدیل ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کو 5بچے ہیں جن میں پہلا بچہ جسمانی طور ناخیز ہے اور لاکھوں روپے اس کے علاج ومعالجہ پر خرچ ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا شوہر محنت ومزدوری کرکے دو کمروں کے تعمیری ڈھانچہ میں اپنے اہل وعیال کی پرورش کررہا تھا اور وہی گھر کا واحدکمائو تھا ۔جھونپڑی میں ان میں بھی وہ سکون اور خوشحال زندگی بسر کررہے تھے لیکن ان کی وفات کے بعد وپ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ مذکورہ کے 5بچے ہیں لیکن کمسنی کی وجہ سے وہ کمانے کے اہل نہیں ہیں ۔ان کی تعلیمی اخراجات پورا کرنا ان کیلئے بس کی بات نہیں ہے جبکہ ان کی پرورش کرنا اس کیلئے ایک آزمائش بنی ہوئی ہے اور کہا کہ مذکورہ کا دو کمروں پر مکان ویرانی کی کیفیت بیان کررہا ہے اور بچوں کیلئے ملبوسات ودیگر ساز وسامان لانے کی سکت نہیں رکھتی ہے اور کوئی اس بے کس وبے بس بیوہ کا کوئی پُرسان حال نہیںہے ۔جبکہ ان کو اپنے ناتوان ومعذور بیٹے کے علاج ومعالجہ کے لئے کوئی سہارا نہیں رہا ہے ۔نمائندے کے مطابق ناروائو ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ذبیر احمد صوفی و نائب صدر عارف منظورنے بیوہ کی بے بسی اور بے کسی کو بھانپتے ہوئے اپنے اراکین کے ہمراہ ان کے گھر جاکر دو کمرہ والے تعمیراتی ڈھانچہ کو ٹین کا چھت بنادیا جس سے مذکورہ بیوہ اپنے اہل وعیال سمیت مکان میں زندگی کے پل گذارنیکے قابل ہوئی ۔اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر جی این ایتو سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ بیوہ کی حالت زار کو ملحوظ نظر رکھ کران کی مدد کرکے غریب پروری کا مظاہرہ کریں ۔تاکہ بیوہ اپنے بچوں پرورش کرسکے گی اور جسمانی طور اپنے معذور بیٹے کا علاج ومعالجہ بھی کرسکے گی
Comments are closed.