ہندوارہ:۰۳،اکتوبر:: پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں جنگجوؤں کے2اعانت کاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے کہا کہ علاقے میں جنگجوؤں کی نقل و حرکت کے بارے میںایک مصدقہ اطلاع کے بعد فوج کی21آرآر ،پولیس اور سی آر پی ایف کی92ویں بٹالین کے اہلکاروں نے ہندوارہ میں ناکہ لگاکرگاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی شروع کی۔تلاشی کے دوران چنار پارک ہندوارہ میں موٹر سائیکل پر سوار 2افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن انہوں نے فورسز کا اشارہ نظر انداز کرکے بھاگنے کی کوشش کی اور بعد میں ا±نہیں تعاقب کے بعد دھر لیا گیا۔پولیس گرفتار شدگان کی شناخت لیاقت احمد میر ولد عبد الاحد میر اور عاقب رشید میر ولد عبد الرشید میر ساکنان ہائن ترہگام کپوارہ کے طور کی گئی ہے اور ا±ن کی تحویل سے اسلح و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے۔دونوں کی پوچھ تاچھ سے پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ وہ لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں دونوں کیخلاف پولیس تھانہ ہندوارہ میں ایف آئی آرزیرنمبر363/2020زیردفعہ7/25انڈین آرمزایکٹ،اوریواے(پی)کے سیکشن13،18،20اور38کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.