ڈاکٹر محمد امین لنکر کیے انتقال پرانڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن جموں کشمیر شاخ کی تعزت
سرینگر /30اکتوبر: ڈاکٹر محمد امین لنکر کی رحلت پر انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن شاخ جے کے نے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن شاخ جموں کشمیر نے معروف ڈاکٹر محمد امین لنکر کے انتقال پر دکھ اور رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر لنکر کے انتقال کو ڈینٹل شعبہ کےلئے لاتلافی نقصان قراردیا ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد امین ایک نیک اور ہمدرد ڈاکٹر تھے جو اپنے مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی کے ساتھ پیش آتے تھے جس کے نتیجے میں لوگوں میں ان کی قدر و عزت کافی تھی ۔ ڈاکٹر محمد امین لنکر گورنمنٹ میڈیکل کالج امرتسر سے 1964میں گریجویٹ ہوئے تھے ۔ مرحوم نے جموں کشمیر میں شعبہ ڈینٹل کو بہتر بنانے کےلئے قابل تعریف کام کیا ہے اور ہمیشہ سے ہی لوگوں کی خدمت میں لگے رہے ۔ اس دوران ڈاکٹر جاوید سیٹیٹ سیکریٹری انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ قوم ایک ہمدرد اور قابل معالج سے محروم ہوگئی ہے ۔ ایسوسی ایشن نے آخر پر مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ مرحوم کو جنت کے اعلیٰ مقام میں جگہ نصیب ہو۔
Comments are closed.