ڈاکٹر فاروق کودرگاہ حضرتبل جانے کی اجازت نہیں ؛ نیشنل کانفرنس اورپیپلز الائنس نے کارروائی کومداخلت فی الدین قرار دیا
سری نگر:۰۳،اکتوبر:نیشنل کانفرنس نے جمعہ کو بتایا کہ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ واقع گپکار کو محاصرے میں لیکر ا±سے درگاہ حضرت بل جانے سے روکا گیا ہے جہاں ا±سے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر نماز ادا کرنی تھی۔جے کے این ایس کے مطابقپارٹی ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ڈاکٹرفاروق کی رہائش گاہ کو بند کیا ہے اور ا±نہیں درگاہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔پارٹی نے انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔پارٹی نے انتظامیہ کے اس اقدام کو بنیادی حقوق کی پامالی سے تعبیر کیا ہے۔اُدھر پیپلز الائنس فار گپکاراعلامیہ نے ڈاکٹرفاروق کودرگاہ حضرتبل جانے سے روکنے کی کارروائی کوقابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہری حقوق پرقدوغن ناقابل قبول ہے ۔پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو جمعہ کے روز نماز ادا کرنے کے لئے حضرت بل جانے سے روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔الائنس کے ترجمان اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ کی اس حرکت کو مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے کہا ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا”فاروق عبداللہ صاحب کو عید میلاد النبیﷺکی مناسبت سے حضرت بل ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کرنے کے لئے جانا تھا لیکن انہیں گھر سے باہر نہیں جانے دیا گیا۔
Comments are closed.