سری نگر:۰۳،اکتوبر: : دفعہ370اورجموں وکشمیر کوریاستی درجے کی بحالی کیلئے نصف درجن سے زیادہ مین اسٹریم جماعتوں کے مشترکہ فورم’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ ‘ نے جمعرات کی شام قاضی گنڈ میں تین سیاسی کارکنوں کی ہلاکت کوقابل قرار دیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق پیپلز الائنس کے ترجمان سجادغنی لون نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پیپلز الائنس تین سیاسی کارکنوں کی ہلاکت کے واقعے کی واضح اورغیر مبہم طورپر مذمت کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات کی بناءپرکسی کوہلاک کرنایاکسی کیخلاف تشددکااستعمال کرنابلاجواز ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی اختلافات کی بناءپرتشددکااستعمال کرنے کاکوئی جواز نہیں ہے ۔سجادلون نے ساتھ ہی کہاکہ تشددکی وجہ سے ہمیشہ انسان اپنے ہوش وحواس کھوبیٹھتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ہرطرح کی جارحیت کامقابلہ کریں گے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.