سری نگر:۰۳،اکتوبر: : عدالت عالیہ کی سرزنش کے باوجودبلدیاتی اداروں کے حکام اورپالیسی ساز اسبات میں سنجیدہ نظر نہیں آتے کہ گھروں ،دکانات اورکارخانوں وغیرہ سے نکلنے والے کوڑاکرکٹ اورٹھوس فضلہ کوٹھکانے لگانے کیلئے بستیوں اورآبگاہوں سے دورمخصوص جگہوں پر ڈمپنگ ائریاقائم کئے جائیں ،۔سری نگرشہرسمیت کشمیروادی میں روزانہ گھروں اوردیگرمقامات سے ہزاروں ٹن کوڑاکرکٹ اورٹھوس فضلہ نکلتے ہیں ،لیکن ابتک بیشتر قصبوں اوردیہات میں کوڑے کرکٹ کودریاؤں ،ندی نالوں ،چشموں ،جھیلوں اورتالاب وغیرہ کے کناروں پرڈال دیاجاتاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیونسپل کارپوریشن کے علاوہ کشمیروادی کے 9اضلاع میں کل 40سے زیادہ میونسپل کونسل اورمیونسل کمیٹیاں قائم ہیں ،جہاں ایگزیکٹو افسر بھی ہیں اورصحت وصفائی کویقینی بنانے کیلئے عملہ بھی ہے ،لیکن متعلقہ افسراورملازم بشمول صفائی کرمچاری مختلف علاقوں سے جمع کئے جانے والے کوڑے کرکٹ کوکسی کھلی جگہ یاپھر دریاکنارے یا ندی وجھیل میں پھینک دیتے ہیں ۔شمالی قصبہ سوپور میں گھروں،دکانات ،دفاتر اورکارخانوں سے نکلنے والے ٹھوس فضلہ کوجھیل ولرکے کنارے پھینک دیاجاتا تھالیکن مقامی لوگوں کے اعتراض اورمعاملہ عدالت عالیہ پہنچنے کے بعداب یہ ساراکوڑاکرکٹ بارہمولہ قصبہ میں جٹی کے مقام پردریائے جہلم کے کنارے پہنچاکر یہاں ڈالاجارہاہے ۔جبکہ قصبہ بارہمولہ کے دودرجن سے زیادہ وارڈوں میں واقع بستیوں اورکالونیوں سے جمع ہونے والے کوڑاکرکٹ اوردیگرٹھوس فضلہ کوصفائی کرمچاری خانپورہ کے نزدیک جہلم کے کنارے ڈال دیتے ہیں ۔سری نگرشہر کی آبادی کیلئے پینے کے پانی کااہم وسیلہ سمجھی جانے والے دودھ گنگا نالے کوبھی مختلف مقامات پر گندگی وغلاظت کی نظرکیا جارہا ہے۔جموں وکشمیر میں میونسپل ایکٹ زیرنمبر 16آف1886کے تحت میونسپل اوربلدیاتی اداروں کاقیام عمل میں لایاگیالیکن متعلقہ اداروں کووہ سہولیات ابتک بہم نہیں کہ وہ صحت وصفائی کویقینی بناکرماحولیاتی توازن کوبرقراررکھ سکیں ۔جہلم ،جھیل وُلر،ہوکر سراوردُودھ گنگانالہ کے کنارے کوڑے دانوں میں تبدیل ہوئے ہیں اورلگتا ہے کہ کشمیر میں ٹھوس فضلہ کی وباءکاکوئی مستقل علاج نہیں ہے ۔سری نگر، سوپور، بارہمولہ ،اننت ناگ ،پلوامہ ،شوپیان، کولگام ، کرناہ ، کپوارہ ،ہندوارہ ،وترگام،ٹنگمرگ ، ماگام،بڈگام ،گاندربل اوردوسرے قصبوں میں کوڑے کرکٹ کوجدید اندازمیں کسی مخصوص جگہ ٹھکانے لگانے کی سہولیات دستیاب نہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.