آج مورخہ 28اکتوبر2020کو کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینوفیکچررس فیڈریشن کی اایک اہم نشست صدر آفس کوچھے بلڈنگ حضوری باغ سرینگر میں زیر صدارت قائم مقام صدر محمد رجب کوچھے منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں سبھی ایگزیکٹیو ممبران اور جنرل کونسل کے کئی ممبران کے علاوہ مختلف بازار کمیٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔جن میں سینئر لیڈر فیاض احمد بٹ ،معراج الدین خان ،عبدالرحمان صوفی ،شیخ ہلال احمد،اعجاز احمد بٹ ،محمد ایوب لاوے ،جاوید احمد خان،غلام محی الدین بٹ ،ڈاکٹر سجاداحمد اورڈاکٹر شوکت احمد ڈار شامل ہیں ۔میٹنگ میں اتحاد کی علم بلند کرنے والے سینئر لیڈر فاروق احمد ڈار نے بھی خصوصی طور شرکت کی ۔اس موقعے پر فیڈریشن کے قائم مقام صدر محمد رجب کوچھے نے کے ٹی ایم ایف کے بنیادی آئین اور اسکے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے اسلاف نے تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کرانے کیلئے جدوجہد کرنے کی خاطر ایک منظم فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا تھا جس نے دہائیوں سے تاجر وں کی فلاح و بہود کیلئے انتھک کام کیا ۔انہوں نے کہاکہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کے ٹی ایم ایف تاجروں کی ایک منظم تحریک کا نام بن گیا اور عام تاجروں نے اس تنظیم کے ساتھ اپنی والہانہ وابستگی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہر سو یہی آواز آرہی ہے کہ کے ٹی ایم ایف کو چلانے کیلئے باضابطہ انتخابات کے ذریعے منتخب قائدین کو سامنے لایا جانا ازحد ضروری ہے ۔قائم مقام صدر محمد رجب کوچھے نے تمام تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور کے ٹی ایم ایف کے آئین کو مضبوط بنانے اور انتخابی عمل میں حصہ لینے کیلئے ہماری مہم میں شامل ہوجائیں ۔انہوں نے حالیہ ایام میں بعض ٹریڈ انجمنوں اور لیڈران کی طرف سے انتخابات کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا اور اپیل کی کہ سبھی مل کرکے ٹی ایم ایف کے ہمہ گیر انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے اپنا رول ادا کریں۔اس موقعے پر سینئر لیڈر فیاض احمد بٹ نے تمام تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور فیڈریشن کے ہیڈ آفس واقع کوچھے بلڈنگ حضوری باغ میں تشریف لاکر اپنی آراء و تجاویز سے نوازیں ۔انہوں نے تمام تاجر انجمنوں کے ذمہ داران سے اس معاملے میں مزید پیش رفت اور تبادلہ خیال کیلئے سینئر لیڈر کے ٹی ایم ایف معراج الدین خان (9149672526)،عبدالرحمان صوفی (9541732972)،حاجی نثار احمد(7006033986)سے رابطہ کریں۔اس موقعے پر میٹنگ میں موجود کشمیر ٹریدس یونائیٹڈ فورم کے چیئرمین فاروق احمد ڈار نے اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا کہ لاکھوں کی تاجروں کی نمائندگی کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے سبھی کو ایک اور متحد ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ فورم اس وقت تمام تاجر انجمنوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور سبھی اتحاد و اتفاق کے ساتھ ہیں جس کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔فاروق احمد ڈار نے سبھی تاجر لیڈران اور انجمنوں کو فوری طور متحرک ہوکر اتحاد کی اس کوشش کو کامیاب بنانا چاہئے ۔ انہوں نے شہر خاص کے تاجر لیڈران کے علاوہ سینئر ٹریڈ لیڈرالحاج محمد صادق بقال اوردیگر لیڈران کی طرف سے اتحاد و اتفاق کیلئے آگے آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.