ہندوپاک سرحد کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ،دو فوجی اہلکار زخمی ; پونچھ میں فوج اور پولیس کی شبانہ کارراوئی ،جنگلاتی علاقے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سرینگر/28اکتوبر: ہندوپاک سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 2فوجی اہلکار زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر فوجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ادھر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پونچھ کے جنگلاتی علاقے میںایک شبانہ کارروائی کے دوران جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بدھ اعلیٰ صبح اُس وقت دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے جب ایک گشتی پارٹی معمول کی گشت پر تھے کہ ایک فوجی اہلکار کا پیر اچانک زیر زمین رکھی گئی ایک بارودی سرنگ پر پڑ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جن کی شناخت سپاہی ساہل کمار جس کا تعلق آرمی کی 14پنجاب بٹالین سے تھا جبکہ دوسرا عنایت حسین 59بٹالین بی ایس ایف ۔ فوجی ذرائع کے مطابق گشتہ فوج اور بی ایس ایف کے جوان مشترکہ طور پر گشت پر رہتے ہیں ۔ جس وجہ سے ایک فوجی اور ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کو اودھمپور فوجی ہسپتال پہنچائے گئے ۔ ادھر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پونچھ کے جنگلاتی علاقے میںایک شبانہ کارروائی کے دوران جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران پونچھ میں بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر فوج کی 37آر آر اور پولیس نے کالابن علاقے کے جنگلات میں منگل اور بدھ کی درمیانہ شب کو شبانہ کاررروائی کے دوران جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاکر اس کو تباہ کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ۔ جس میں ایک AK56رائفل، کلاشنکوف کے 3میگزین ، ایک دور بین، ایک ریڈیو سیٹ، سولر چارجر اور گولیوں کے سینکڑوں روانڈ برآمد کرلئے ۔ ذرائع کے مطابق اس بڑی مقدار میں اسلحہ جنگجووں نے کسی بڑی کارروائی کو انجام دینے کیلئے چھپاکے رکھے تھے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس اور فوج کی آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع پونچھ کے مینڈھر کے کالابن علاقے کے جنگل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیااور بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار برآمد کرلئے ۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.