نذیر چکسری
سرینگر /21اکتوبر / کے پی ایس : کنزر بلاک میں بلاک دیوس کے تحت سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم ) کی نگرانی میں ٹاون حال کنزر میں پروگرام منعقد ہوا جس میں پنچوں ،سرپنچوں اور عوامی نمائندوں کے علاوہ عام شہریوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پرعوامی نمائندوں نے لوگوں کے مسائل اجاگر کئے اور علاقہ میں تعمیروترقی کے حوالے جائز مطالبات پیش کئے اور ایس ڈی ایم موصوف نے ان کے مسائل بغور سنیں اور موصوف نے افسران کو ہدایت دی کہ جائز مطالبات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔انہوں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ مرکوز کریں ۔اس دوران کئی اہم مسائل بشمول بجلی کٹوتی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،ترقیاتی کاموں کےلئے مرکزی اور شعبہ جاتی اسکیموں کو متعارف کرنے کی ہدایات دیں ۔انہوں نے تمام مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔۔واجح رہے کہ پروگرام میں ڈویژن سطح کے تمام افسران بشمول بی ایم او کنزر ،اے ای ای پی ایچ ای ٹنگمرگ،اے ای ای پی ڈی ڈی ٹنگمرگ ،تحصیلدار کنزر ،بی ڈی او کنزر ،بی ڈی سی کنزر بلاک اور دیگر افسران موجود تھے ۔
Comments are closed.