سرینگر لہہ شاہراہ کے زوجیلا کے مقام پر بھیانک سڑک حادثہ ; ایک ٹرک 400میٹر گہری کھائی میں جاگری ، کنڈیکٹر ہلاک، ڈرائیور زخمی
سرینگر/21اکتوبر : سرینگر لہہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر بدھ کے روز اُس وقت ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جب لداخ سے سرینگر کی طرف آنے والا ایک ٹرک ایک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹرک کا کنڈیکٹر ہلاک جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جس کی ہسپتال میں حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر لہہ شاہراہ بجری نالہ زوجیلا کے مقام پر ایک ٹرک زیر نمبر JK03B/4773قریب 400میٹر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار اس کاکنڈیکٹر موقعے پر ہی ہلاک ہوا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لیہہ شاہراہ پر زوجیلا پاس کے نزدیک بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکاروں سمیت تین زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لداخ سے سری نگر آ رہی ایک ٹرک سری نگر – لیہہ شاہراہ پر زوجیلا پاس پر سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ٹرک کا کنڈیکٹر ہلاک جبکہ اس کا ڈرائیور زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹرک جب نیچے گر رہی تھی تو اس کے ایک حصے سے ایک فوجی گاڑی کو ٹکر لگ گئی جس سے دو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔
Comments are closed.