8ماہ بعد وادی کا سب سے بڑا بازار سنڈے مارکیٹ دوبارہ کھل گیا

تاجروں اور خریداروں نے بازار کھلنے پر کیا خوشی اور اطمینان کااظہار ، ایس او پیز پر من و عن عمل

سرینگر/18اکتوبر: آج قریب قریب 8ماہ بعد سنڈے مارکیٹ جزوی طور کھل گیا جہاں ایک بار پھر مختلف اقسام کی اشیاء خاص طور پر ملبوسات چھاپڑیوں پر صبح سے ہی سجائے گئے تھے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے مارکیٹ میں حاضر ہوکر جم کر خریداری کی ۔ سنڈے مارکیٹ دوبارہ کھل جانے کے نتیجے میں سنڈے مارکیٹ میں چھاپڑیوں پر مال فروخت کرنے والوں کے چہروں پر خوشی صاف چھلک رہی تھی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہر اتوار کو سرینگر میں سجنے والا بازار جس کو عرف عام میں سنڈے مارکیٹ کہتے ہیںآج لگ بھگ 8ماہ بعد دوبارہ کھل گیا جہاں پر آج ایک بار پھر بازار میں مختلف اقسام کی چیزں سجائی گئی تھیں ۔ سنڈے مارکیٹ عمومی طور پر ٹورسٹ سنٹر ڈلگیٹ سے مہاراجہ بازار اور ہری سنگھ ہائی سٹریٹ تک لگتا تھا تاہم کووڈ 19کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں آج مارکیٹ میں لگنے والی نصف ہی تاجروں نے اپنا مال سجادیا کیوں کہ انتظامیہ کی جانب سے اسی شرط پر مارکیٹ دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی کہ مارکیٹ میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ سنڈے مارکیٹ میں آج لوگوں کی بڑی تعداد نے مختلف چیزوں کی خریداری کی خاص کر لوگوں نے گرم ملبوسات کی جم کر خریداری کی ۔ ماکیٹ میں جاکیٹ، جرسیاں، فرن اور دیگر گرم ملبوسات مختلف قیمتوں پر دستیاب تھیں ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق اگرچہ اس مارکیٹ میں لوگوں کا اژھادم ہوتا تھا لیکن آج لوگوں کی اس قدر تعداد نہیں تھی تاہم سنڈے مارکیٹ میں اپنا مال لگانے والے تاجروں کے چہروں پر خوشی صاف ظاہر ہوتی تھی ۔ کئی تاجروں نے سی این آئی سٹی رپورٹر کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ دوبارہ کھلنے پر وہ بے حد خوش ہے کیوں کہ اس مارکیٹ سے ہزاروں لوگوں کا روز گار جڑا ہوا ہے انہوںنے کہا کہ کووڈ 19کے نتیجے میں پید شدہ صورتحال اور لاک ڈاون کے نتیجے میں سنڈے مارکیٹ بھی قریب آٹھ ماہ تک بند رہا اور جب مرحلہ وار طریقے سے ان لاک شروع ہوا تو ہم نے انتظامیہ سے کئی بار اپیل کی تھی کہ وہ سنڈے مارکیٹ کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے تاہم وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے معاملات میں حد درجہ اضافہ کے پیش نظر اجازت نہیں ملی ۔اب آٹھ ماہ بعد مارکیٹ دوبارہ کھل گیا ہے جہاں پر تاجروں نے پھر سے مال سجالیا تاکہ لوگ یہاں ایک بار پھر آکر خریداری کرسکیں ۔ انہوںنے کہا کہ مارکیٹ میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جارہا ہے جبکہ تمام چھاپڑی فروشوںنے ماسک کا بھی استعمال کیا ہوا ہے جو کہ ہیلتھ گائڈ لائنوں کے عین مطابق ہے ۔ ادھر کئی خریداروںنے بھی مارکیٹ کے دوبارہ کھل جانے پر اطمینان اور خوشی کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سنڈے مارکیٹ میں تمام درجہ کے لوگ آکر خریداری کرتے ہیں یہاں پر غریب اور متوسط بقہ کے لوگوں کو اپنی پسند کی چیزیں ملتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سنڈے مارکیٹ میں خریداری کرنے کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ خریدار کو جو بھی چیز درکار ہوتی ہے وہ اسی مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے ۔

Comments are closed.