ہند پاک کے مابین جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری

کھٹوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر دوسرے روز بھی شلنگ ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر/18اکتوبر: ہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریوں کے چلتے بین الاقوامی سرحد پر کھٹوعہ سیکٹر میںمسلسل دوسرے روز بھی دونوں ممالک کے افواج کے مابین آمنا سامنا ہوا ۔ طرفین کے مابین شدید نوعیت کی گولہ باری اور شلنگ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدوں پر ہند پاک افواج کے مابین تنائو جاری ہے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی مسلسل جاری ہے ۔ اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی بین الاقوامی سرحد پر کھٹوعہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری ہوئی ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کھٹوعہ میں آئی بی پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی ۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ توار کے روز پھرپاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر شدید گولہ باری شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا بھاری مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے آج ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیولین آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع کے مختلف سرحدی علاقوںسے لوگوںنے نکل مکانی شروع کی ہے کیوں کہ ضلع میں آر پار گولہ باری رکھنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ادھر ہند پاک افواج کے مابین جاری کشیدگی کے چلتے معلوم ہوا ہے کہ امسال 3589مرتبہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر دی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ سب سے زیادہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں ماہ ستمبر میں ہوئی ۔ جبکہ رواں ماہ کے پہلے پانچ دنوں میں 60مرتبہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

Comments are closed.