دفعہ 370 پر چدمبرم کے بیان پر ناراض ہوئے مرکزی وزیر؛ کانگریس صرف بول سکتی ہے کرکے نہیں دکھاسکتی/جاویڈکر

سرینگر/18اکتوبر: دفعہ 370کے حوالے سے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے بیان پر مرکزی وزیر جاوڈ کر نے شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو پتہ ہونا چاہئے کہ اس فیصلے پر بھارت کے لوگوںنے خوشی کااظہار کیا ہے کانگریس صرف بیان بازی کرسکتی ہے اس کو پھر بحال نہیں کرسکتی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کے ذریعہ جموں وکشمیر میں پھر سے دفعہ 370 نافذ کرنے کی وکالت کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکرنے انہیں نشانے پرلیا ہے۔ پرکاش جاوڈیکر نے پوچھا کہ کیا بہار اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی اپنے انتخابی منشور میں اس کا ذکر کر سکتی ہے؟ انہوں نے کہا، کانگریس جانتی ہے کہ دفعہ 370 کے ہٹانے کے فیصلے کا ملک کے لوگوں نے استقبال کیا تھا۔ اس لئے وہ ایسا صرف بول سکتی ہے، کرکے نہیں دکھا سکتی۔پی چدمبرم کے بہانے پرکاش جاوڈیکر نے راہل گاندھی پر تنقید کی۔ پرکاش جاوڈیکر نے کہا، کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی اپنی تقریروں کی تعریف کرتے ہیں۔ چاہے موضوع کوئی بھی ہو۔ راہل گاندھی ہمیشہ ہی پاکستان اور چین کی تعریف کرتے ہیں۔ یہ کانگریس پارٹی کا نظریہ ہے۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی کانگریس پر تنقید کی تھی۔ انہوں نیکہا تھا کہ کانگریس کے پاس گڈ گورننس کے ایجنڈے پر بات کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے، اس لئے بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے وہ ’ہندوستان کو تقسیم کرو، کے گندے ہتکھنڈے’ پر واپس ا?گئی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’چونکہ کانگریس کے پاس گڈ گورننس کے ایجنڈے پر بات کرنے کو کچھ نہیں ہے، وہ بہار الیکشن سے پہلے ’ہندوستان کو تقسیم کرو’ کے گندے ہتھکنڈے پر واپس آگئے ہیں۔ راہل گاندھی پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور پی چدمبرم کہتے ہیں کہ کانگریس دفعہ 370 کی واپسی چاہتی ہے۔

Comments are closed.