نوراتری کے پیش نظر شری ماتا ویشنو دیوی زائرین کیلئے جموں و کشمیر بینک کا نیا کیش کونٹرچالو

جموں /17اکتوبر: نو راتری کے پیش نظر جموں و کشمیر بینک کے ویشنو دیوی بھون برانچ نے آج شری ماتا وشنو دیوی شرائن کے زائرین کی سہولیت کیلئے ایک کیش کونٹر چالو کیا جہاں پر نئے نوٹوں کے علاوہ کرنسی زرِ مبادلہ بھی مہیا رہے گی۔ شری ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر رمیش کمار(آے اے ایس) نے اس مخصوص کیش کاؤنٹر کا افتتاح کیا جو موقع پر منعقد تقریب کے خاص مہمان تھے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر انکے ہمراہ زونل ہیڈ اودھمپور سشیل کمار گپتا، تحصیلدار بھون، شراین بورڈ کے ملازمین اور مختلف مقامات سے آئے زائرین بھی شامل تھے ۔
اس موقع پر بولتے ہوئے شرائن بورڈ کے چیف ایکزیکٹیو نے بینک کے اس اقدام کی سراہنا کی اور کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی کے متبرک مقام پر ملک بھر سے زائرین آتے ہیں جن کیلئے جے کے بینک پہلے ہی اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور جن کی سہولیت کیلئے رات دن اے ٹی ایم بہم رکھا ہوا ہے۔ کو وڈ احتیاطی تدابیر کا خاص رکھتے ہوئے زونل نے ایک سادہ تقریب پر چیف گیسٹ اور دیگر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ جموں و کشمیر بینک اپنے تمام گاہکوں اور خاص کر اس متبرک مقام پر آرہے زائرین کی خدمت میں اپنا فخر محسوس کر رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ویشنو دیوی برانچ کے برانچ ہیڈ جیول کوتوال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.